m-o-pti.bsky.social
👤 Joined on 17 November 2024
Followers
Following
Total Posts
@m-o-pti.bsky.socialکِسی شام آ میرے مَحرما سَبھی رازِ هَستی ،بیاں کروں میری رُوح کا وہ جو کَرب هے تیری رُوح پہ میں عَیاں کروں میرے خانۂ دِل کی وحشتیں تیرے دِل پہ ، ساری نِہاں کروں کبھی خُود کو،تَسبیح سا پھیر دُوں کبھی تُجھ کو وِردِ زُباں کروں کِسی شام آ میرے مَحرما میں خُود کو،تُجھ میں فنا کروں
Show Postاے دل ! دیکھ لی تیری ایمانداری، تومیرا اور تجھے فکر کسی اور کی
Show Postمجھ کو میرے ساتھ اکیلا مت چھوڑا کر میرا اپنے آپ سے جھگڑا ہو سکتا ہے۔
Show Postمیں دشت دشت رسوا،تو سراب سا مسلسل میں لمحہ لمحہ تنہا تو خواب سا مسلسل. مشہور ہیں نگر میں میری تشنگی کے قصے میں قریہ قریہ پیاسا تو آب سا مسلسل میں عکس آشنائی تو سراپا دل لگی ہے میں خار خار زندگی تو گلاب سا مسلسل. میں رندناخدا ہوں تو میکدے کا یزداں میں تشنہ لب شرابی تو شراب سا مسلسل.
Show Postایک ہی بار لکھا جاتا ہے دستور وفا دل کے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی
Show Post