farooq66.bsky.social
Vet, business man, sports addict, student of history, islam
👤 Joined on 17 November 2024
Followers
Following
Total Posts
@farooq66.bsky.socialNature’s masterpiece! Behold the beautiful Mandarin duck (Aix galericulata).
Show Postتازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقیٔ گلفام وہ عکـــسِ رخِ یار سے لہکے ہوئے ایّام وہ پھول سی کھلتی ہوئی دیدار کی ساعت وہ دل سا دھـــــڑکتا ہوا امید کا ہنگام
Show Postتیرے اِرد گِرد وہ شور تھا، مِری بات بیچ میں رہ گئی نہ میں کَہہ سکا نہ تُو سُن سکا، مِری بات بیچ میں رہ گئی ِِتِری بے رخی کے حِصار میں، غم زندگی کے فشار میں مرا سارا وقت نکل گیا، مِری بات بیچ میں رہ گئی مجھے وہم تھا ترے سامنے، نہیں کھل سکے گی زباں مِری سو حقیقتاً بھی وہی ہوا، مِری بات بیچ میں رہ گئی
Show Postزندگی جب بھی تری بزم میں لاتی ہے ہمیں یہ زمیں چاند سے بہتر نظر آتی ہے ہمیں سرخ پھولوں سے مہک اٹھتی ہیں دل کی راہیں دن ڈھلے یوں تری آواز بلاتی ہے ہمیں یاد تیری کبھی دستک کبھی سرگوشی سے رات کے پچھلے پہر روز جگاتی ہے ہمیں ہر ملاقات کا انجام جدائی کیوں ہے اب تو ہر وقت یہی بات ستاتی ہے ہمیں
Show Post